پاکستان کا یورپی بینک سے بلند ترین شرح سود قرضہ 11 فیصد کی شرح پر 600 ملین ڈالر قرض!

پاکستانی نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے یورپی بینک سے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین قرض حاصل کیا ہے

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پاکستان نے لندن کے اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 11 فیصد شرح سود پر 600 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ کیا ہے

یہ اب تک حاصل کئے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ شرح سود پر حاصل کیا گیا قرض ہے

300 ملین ڈالر ایل این جی سپلائی کے لیے جب کہ 300 ملین ڈالر سینڈیکٹ فنانسنگ کے لیے حاصل کیے گئے ہیں

حکومت کو آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے یہ کڑوا گھونٹ پینا پڑا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں