33 آئی پی پیز کو ایک سال میں Capacity Charges کی مد میں 979.3 ارب روپے کی ادائیگیاں

بجلی بنانے والے نجی کارخانوں کو اربوں روپے ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئیں

33 آئی پی پیز کو آخری مالی سال میں اربوں روپے کی کیپیسٹی ہے منٹ کی گئیں ۔

محکمہ توانائی نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا کہ 33 آئی پی پیز کو 979 ارب 29کروڑ70لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں

بزنس ریکارڈر کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے تحریری جواب میں بتایا کہ چائنا پاور حب جنریشن کمپنی (سی پی ایچ جی سی) کو 137.02 ارب روپے، ہوانگ شانڈونگ روئی انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 113.71 ارب روپے، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پی کیو ای پی سی) کو 120.37 ارب روپے، لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (ایل ای پی سی ایل) کو 57.32 ارب روپے، تھل نووا پاور لمیٹڈ کو 33.096 ارب روپے ادا کیے گئے ہیں۔ تھر انرجی لمیٹڈ کو 33.175 ارب روپے، تھر کول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 159.9 ارب روپے اور اینگرو پاورجن تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 63.423 ارب روپے دیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں