کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ناقص ڈرینج سسٹم کی موجودگی میں سڑکیں دوبارہ بنانے کا کوئی فائدہ نہیں

انہوں نے کہا کہ ڈرینج سسٹم کو دوبارہ بنانے کے لیے وقت اور سرمایہ دونوں بہت زیادہ چاہئیں

موجودہ معاشی صورتحال میں اتنی گنجائش نہیں ہے لیکن سڑکوں کو موجودہ حالات میں بھی نہیں چھوڑ سکتے اور منصوبہ بندی جاری ہے

بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال نے شہریوں کے لیے سڑکوں پر سفر کو اذیتناک بنادیا ۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے ہیں اور دھول مٹی اڑ رہی ہے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں اور الرجی جیسے امراض سر اٹھا رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں