بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے دھوکا دیا، اب مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں عمران خان نے اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 22 اگست کا جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی اور آٹھ ستمبر کے جلسے کی تاریخ دی تھی ، آٹھ ستمبر کے جلسے میں بھی ہمیں دھوکا دیا گیا
عمران خان سے سوال ہوا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر رہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی ان کی طرف سے پانچ چھ لوگ ان سے بات چیت کر رہے تھے مگر اب یہ دروازے بند کر رہا ہوں۔