کراچی کی سڑکیں اس وقت تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں ، شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات معمول ہیں، رکشہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید اذیت کا سامنا ہے ۔
ایم اے جناح روڈ ، راشد منہاس روڈ ، شاہراہِ شیر شاہ سوری ، نیو کراچی کا سات ہزار روڈ اور جہانگیر روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر گڑھے بنے ہوئے ہیں۔
رہائشی علاقوں کی اندرونی گلیوں کی حالت بھی خراب ہے ، ان گڑھوں میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے جو بیماریوں کو پھیلانے کا باعث بنتا ہے
شہری سوال کررہے ہیں کہ ہم بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس ادا کررہے ہیں ، موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔ کراچی کے لوگ بے شمار ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر یہ رقم خرچ کہاں ہورہی ہے