پاکستان میں 2030 تک 50 فیصد
گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی
چینی کمپنی بی وائی ڈی
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی ’بی وائی ڈی‘ نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں خریدی جانے والی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی۔
اردو نیوز نے نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے خبر دی کہ بی وائی ڈی اور پاکستان میں اس کی پارٹنر کمپنی میگا موٹرز کے مطابق وہ 2026 میں پاکستان میں اسیمبلنگ پلانٹ لگائیں گے
گاڑیوں کے تین ماڈلز اگست میں لانچ کرنے کے بعد ان کی فروخت رواں برس کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔
بی وائی ڈی پاکستان ابتدائی طور پر مکمل طور پر اسمبل شدہ گاڑیاں فروخت کرے گی۔