ہنڈائی نشاط نے گاڑیوں کی قیمت میں پونے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا

ہنڈائی نشاط نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہونے تین لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا ہے

ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا سبب فریٹ چارجز کو قرار دیا ہے

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا

الانٹرا 2.0 کی سابقہ قیمت انہتر لاکھ تیس ہزار تھی جو اب ڈھائی لاکھ روپے اضافے کے ساتھ اکہتر لاکھ اسی ہزار میں دستیاب ہوگی

Tucson
جی ایل اسی کی قیمت اکہتر لاکھ پینسٹھ ہزار تھی مگر ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے بعد نئی قیمت تہتر لاکھ پندرہ ہزار ہوگی

ہنڈائی سوناٹا اور پورٹر کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے

سوناٹا 2.5 کی قیمت میں دو لاکھ پچھتر ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے

ہنڈائی پورٹر ہائی ڈیک کی قیمت اب اکتالیس لاکھ نواسی ہزار سے بڑھ کر تینتالیس لاکھ نواسی ہزار ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں