سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔
جنگ اخبار کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 4بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، جو کہ سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔