روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے گھریلو صارفین کو ریلیف کیلیے پلان وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو دے دیا
500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے پیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آ جائےگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 300 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی صارفین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔