محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام اسنی رکھا جائے گا۔
یہ نام اسنی پاکستان کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی “بلند تر” کے ہیں۔
مون سون میں سمندری طوفان کا بننا بہت غیر معمولی ہے۔