عدل ظلم کو مٹاتا ہے، اور مظلوم
کو یہ حوصلہ دیتا ہے کہ ریاست کسی
خاص طبقے کی نہیں بلکہ سب کی ہے
حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ کیا کہ ہماری آزادی برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کے مرہون منت ہے، اس آزادی کے تحفظ کی بہترین صورت ان وعدوں کی تکمیل میں ہے جو 1940 سے 1947 کے درمیان کیے گئے۔ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے۔ قوم اور قیادت کو عادلانہ معاشرے کے قیام کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی۔ عدل ظلم کو مٹاتا ہے، اور مظلوم کو یہ حوصلہ دیتا ہے کہ ریاست کسی ایک خاص طبقے کی نہیں بلکہ سب کی ہے