تحریک انصاف دور کے چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے
انہوں نے تحریک انصاف کو نالائقوں کا ٹولہ قرار دے دیا
شبر زیدی نے رفتار کی پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ
تحریک انصاف نالائقوں کا ٹولہ ہے ، ان کی کریڈیبلٹی زیرو ہے
کبھی مروت آجاتا ہے کبھی عمر ایوب استعفا دے دیتے ہیں ، کبھی بیرسٹر گوہر آجاتا ہے ، اسد قیصر فضل الرحمان سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، یہ کیا کھیل ہے؟
انہوں نے کہا کہ ان کی کریڈیبلٹی اتنی زیرو ہے کہ یہ “ڈیل” کرنے کے بھی قابل نہیں ، ایک لیڈر ہے وہ جیل میں ہے باقی پرندے ہیں