امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
دھرنا مؤخر کر رہے ہیں، ختم نہیں۔ معاہدے پر عمل نہ ہوا تو دھرنا پھر شروع ہوگا، آج اسلام آباد میں جلسہ عام ہوگا،، 11 اگست کو لاہور، اور 12 اگست کو پشاور میں جلسہ عام ہو گا
جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر عام کریں گے، آن لائن ممبر شپ بھی شروع کریں گے جہاں اوورسیز پاکستانی بھی ممبر بن سکیں گے
حکومت نے پینتالیس دن کے اندر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں کمی کا اعلان کیا ہے