بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے نو مئی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔
اگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوئے تو معافی مانگوں گا۔
عمران خان کا کہناتھاکہ انہیں رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں آپ مجھ سے معافی مانگیں۔