عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے
وہ سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ یو ٹرن لے رہے ہیں۔
عمران خان نے جواب دیا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔