جامعہ کراچی کے تحقیقی مرکز اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں آئی پی پیز سے متعلق سیمینار ہوا ۔ سیمینار میں ماہرین نے اپنی آراء دیں
ایم فل اسکالر راؤ اسد نے حیران کن انکشاف کیا کہ
کے الیکٹرک کے 631 فیڈرز لوڈ شیڈنگ پر ہیں
کئی مرتبہ کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ اسلام آباد کی آئیسکو سے بھی کم رہی! حالانکہ اسلام آباد کے مقابلے میں کراچی کی آبادی زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا دیکھ کر اندازہ ہوا کہ گرمی اور سردی میں کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ یکساں رہی حالانکہ گرمی میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے ۔