بنگلہ دیشی طلبہ نے ہفتے کے روز ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالیں
اردو نیوز کے مطابق ڈھاکہ میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم رہنما ناہید اسلام نے کہا کہ حسینہ واجد کو ہر صورت مستعفی ہو کر مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا
طلبا کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کو ہر صورت حکومت سے دستبردار ہونا پڑے گا، ہم کسی آمرنہ حکومت کو نہیں مانتے۔
کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرنے والے طلبہ کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ سول نافرمانی کریں، ٹیکس دینا بند کر دیں تاکہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھایا جا سکے۔