امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کو حکومت ہٹاؤ تحریک میں بدلنے کا عندیہ دیدیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی جو مطالبات کر رہی ہے وہ حقیقت پر مبنی ہیں
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا آئی پی پیز کے معاہدے پر جب تک نظر ثانی نہیں ہو گی دھرنا ختم نہیں ہو گا
جب آپ اپنے فری پیٹرول، بجلی ختم کریں گے، بڑی گاڑیاں چھوڑیں گے تو حالات بہتر ہوں گے
انہوں نے کہا کہ دھرنا بڑھتا جا رہا ہے ہم 25 کڑور لوگوں کی اُمید کو توڑ نہیں سکتے، جسے گاڑی چلانی ہے اپنی نجی گاڑی چلائے، سرکاری افسران کی بیگمات اور بچوں کا خرچہ عوام کیوں ادا کریں، یہ نہیں ہو سکتا تم عیاشیاں کرتے رہو اور ہم ٹیکس ادا کریں
بڑی گاڑیاں فروخت کریں، وزیراعظم یہ بتا دیں کہ 1300 سی سی کار میں بیٹھنے میں مسئلہ کیا ہے۔