کے الیکٹرک ’اوور بلنگ‘ میں ملوث
نیپرا کی تصدیق
نیپرا کو پیش کی گئی رپورٹ میں کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں زائد بلوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے تمام کمپنیوں سے زائد بلنگ پر وضاحت طلب کر لی۔
صارفین کو زائد بل موصول ہونے کے معاملے پر نیپرا افسران کی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کردی گئی،
یہ رپورٹ اپریل سے جون 2024 کے دوران زائد بلوں سے متعلق تھی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے زائد بلنگ پر وضاحت طلب کرلی