چیف میٹرولوجسٹ نے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق 16سے 23 جولائی کے دوران درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا
کراچی میں آج دوپہر تک اچھی بارش کا امکان ہے تاہم رات گئے تک یہ سسٹم سندھ سے نکل جائے گا جب کہ 4 اگست سے مشرقی سندھ سے شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جس کے سبب 4 سے 6 اگست کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں بھی اچھی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔