کراچی میں پانی کے سنگین بحران اورسیوریج کی ابتر صورتحال پر 9ٹاؤن چیئرمین سی ای او واٹر کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئےاور سید صلاح الدین سے ملاقات کی

کراچی میں پانی کے سنگین بحران اورسیوریج کی ابتر صورتحال پر 9ٹاؤن چیئرمین سی ای او واٹر کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئےاور سید صلاح الدین سے ملاقات کی

سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایدووکیٹ نے کہا کہ ان دنوں کراچی کے لوگ پانی کی بدترین قلت اور سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو واٹر کارپوریشن عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نام پر حکومت سندھ بڑے بڑے قرضے لی رہی ہے 1.6 ارب ڈالر واٹر کارپوریشن اور کلک نے 67ارب روپے قرض لیا ہےلیکن ان اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کراچی کے اسٹیک ہولڈرزمنتخب نمائندے شامل نہیں ہیں انہوں نے خبر دار کیا کہ کراچی کے نام پر بڑے قرض لئے جا رہے ہیں جو بالآخرعوام پر بوجھ بن جائے گا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر کارپوریشن کے عملے کوٹاونز کے ماتحت کیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں