ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ تین دنوں میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ۔ الرٹ جاری کردیا گیا
جیو نیوز کے مطابق نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہےکہ کراچی میں بھی آئندہ 3 دن تک بارشوں کا امکان ہے
شہر میں کہیں 30 سے 50 تو کہیں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔