وزارت توانائی نے ایمرجنسی پلان تیار کرلیا۔

بیورو کریٹس ، ججز ، پارلیمنٹیرینز اور تمام
سرکاری ، نیم سرکاری اداروں میں مفت
بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے

جیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی نے ایمرجنسی پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے

بیوروکریٹس، ججز اور پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع انرجی ڈویژن نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا،

اپنا تبصرہ لکھیں