چیئرمین گلشن ٹاؤن نے طویل المعیاد شجرکاری پروگرام کا آغاز کر دیا
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ شجرکاری سے ہی ممکن ہے،ڈاکٹر فواد
چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ناریل پارک یوسی 3 سے گلشن ٹاؤن میں طویل المیعاد بنیادوں پر شجرکاری پروگرام کا آغاز کردیا ہے ،یہ پروگرام 25 ستمبر تک جاری رہے گا، ڈاکٹر فواد نے بتایا کہ یہ شجرکاری مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیگی ۔ زیتون ، نیم ، چیکو اور دیگر درخت لگائے جائینگے ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ شجرکاری کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کیلئے ہم نے نباتیات ودیگر ماہرین کو آن بورڈ لے کر اس کا آغاز کیا ہے، میری تمام لوگوں سے التماس ہے کہ اس شجرکاری پروگرام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کیلئے اپنا تعاون پیش کریں اور کم از کم اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگائیں،