فائر وال کی آزمائش سوشل میڈیا کی رفتار سست

روزنامہ جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں فائر وال کو تجرباتی بنیادوں پر چلائے جانے سے سوشل میڈیا کی رفتار کم ہو گئی ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ پر مبنی کاروبار کے مستقبل کے حوالے سے خوف پیدا ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک اور رفتار معمول پر آ جائے گی۔ حکومت نے یہ فلٹرنگ سسٹم حاصل اور اسے نصب کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے سے زائد رقم مختص کر رکھی ہے۔ ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کا مقصد سوشل میڈیا کے ایسے انفلوئنسرز کو کنٹرول کرنا ہے جو حکومت کی نظر میں جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں