امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بار سے خطاب میں کہا کہ ہم ان آئی پی پیز معاہدوں کو نہیں مانتے
بجلی کے ریٹ اور ٹیکسز کم کرنا ہوں گے
26جولائی سے ڈی چوک پر دھرنا ہوگا دھرنے کو روکنے کی کوشش نہ کی جائے
انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کا بل دیکھتے ہی پریشان ہوجاتے ہیں
ملک بھر میں جاگیرداروں نے پانچ ارب اور تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب روپے کا ٹیکس دیا
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ مایوس ہیں کہ ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں اور جیت کوئی اور جاتا ہے
جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی مگر میئر منتخب نہیں ہونے دیا گیا ۔