معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ تاجر اور عوام فیصلہ کر لیں کہ ہم نے درآمدی مصنوعات استعمال نہیں کرنی، تو درآمدی اشیا آنا بند ہو جائیں گی۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تحریک چلائی جائے کہ تاجر حضرات غیر ضروری اور عیاشی والی درآمدی مصنوعات کو اپنے پاس نہیں رکھیں گے، جن پر ہمارا زرمبادلہ ضائع ہو رہا ہے اور درآمدی چیزیں نہیں منگوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہیں۔ آخر کون سی قدرتی دولت ہمارے پاس موجود نہیں؟ سوال یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی، جڑ کہاں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر الیکشن ہو رہے ہیں، ہر الیکشن میں دھاندلی کے نعرے بلند ہوتے ہیں، اس کے بعد پھر انتخابات کا مطالبہ ہوتا ہے۔