سابق نگران وفاقی وزیر تجارت اور پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے نام خط میں بیان جاری کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گوہر اعجاز نے کہا کہ بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترم! میری جن باتوں کے بارے میں آپ کہہ رہے ہیں میں بے خبر ہوں وہ ایک سچی حقیقت ہیں
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں لوٹا جارہا ہے،عوام کیساتھ تمام 106 آئی پی پیز ڈیٹا شیئرکیا جائے۔