پیپلز بس سروس کی جانب سے کراچی میں تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر تیرہ 22 جولائی کو شروع ہوگا ۔۔ روٹ نمبر 12 میں توسیع کی جائے گی ۔۔ 23 جولائی سے یہ کھوکھراپار کے بجائے قائد آباد اور کورنگی کے راستے میمن گوٹھ سے ٹاور تک ہوگا
بحریہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک ایک الیکٹرک بس کا نیا روٹ ، ای وی 4، 24 جولائی سے شروع ہوگا
یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ آٹھ 25 جولائی کو شروع ہوگا