پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم اوپننگ بیٹر سعید انور نے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف سے ملاقات کی ۔ دونوں کے درمیان ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر پسند کی جارہی ہے ۔ سعید انور عموماً تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ دونوں کرکٹرز نے طویل عرصے تک کراچی میں کرکٹ کھیلی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی ۔ سعید انور اور راشد لطیف دونوں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بھی رہے
