بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.2 ارب ڈالر بڑھ کر 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 657.16 بلین ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ یہ بات بھارت کے مرکزی بینک نے جمعے کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں بتائی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ ذخائر میں ہونے والا یہ ہفتہ وار اضافہ تقریبا چار ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارت زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.7 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔