صحت کا بجٹ 300ارب سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال کا آئی سی یو 20 ماہ سے غیر فعال

سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال کا آئی سی یو عملے کی کمی کے سبب گزشتہ 20 ماہ سے غیر فعال ہے۔

روزنامہ جسارت کے مطابق ہنگامی صورت حال میں آئی سی یو کے مریضوں کو سول یا جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

27 دسمبر 2020 کو کورونا وبا کے دوران سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں این ڈی ایم اے کے تحت آئی سی یونٹ قائم کیا گیا تھا۔

یہ آئی سی یو 22 بستروں، 16 وینٹیلیٹرز، 5 مانیٹرز اور 16 بائی پیپ اور سی پی اے پی مشینوں پر مشتمل ہے

ایم ایس لیاقت آباد اسپتال ڈاکٹر عتیق قریشی نے بتایا کہ اسپتال کا آئی سی یو طبی ساز و سامان سے لیس ہے، تاہم افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے افتتاح کے تقریباً 22 ماہ بعد ہی غیر فعال ہو گیا ہے، یعنی تقریبا 20 ماہ سے غیر فعال ہے

اپنا تبصرہ لکھیں