سینٹرل جیل کراچی میں قائم الخدمت کے کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ انگلش لنگویج سینٹر کی گونج اب عالمی میڈیا میں بھی سنی جارہی ہے ۔ الخدمت کے تحت جیل میں قید افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے شارٹ کورسز کرائے جاتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایک کانووکیشن میں ان قیدیوں کو کورسز کی تکمیل پر اسناد بھی جاری کی گئیں ۔ الخدمت کے اس سینٹر پر جرمنی کے ڈوئچے ویلے اور انڈیپنڈینٹ اردو نے خصوصی رپورٹس بھی نشر کیں ۔ جیل انتظامیہ کے تعاون سے الخدمت کی اس کاوش کو ہر جانب سے پذیرائی مل رہی ہے ۔ الخدمت کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے مفت بنوقابل پروگرام پہلے ہی کامیابی کے ساتھ جاری ہے
Load/Hide Comments