میرے نزدیک ولیمہ اور نکاح ایک دن میں جائز ہے
عین نکاح کے وقت بھی ولیمہ جائز ہے ، ڈاکٹر اسرار احمد
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے نزدیک ولیمہ اور نکاح ایک دن میں جائز ہے ، عین نکاح کے وقت بھی ولیمہ جائز ہے ۔ میرے علم کی حد تک سعودی عرب میں آج کل یہی ہورہا ہے ہے کہ نکاح کے وقت ہی ایک دعوت ہوتی ہے ۔۔ وہ دعوت ہوتی تو لڑکی والے گھر میں ہے جہاں نکاح ہورہا ہے لیکن اس کا سارا خرچ لڑکے والے برداشت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کی ایک ملاقات تخلیے میں ہوجائے اس کے بعد ولیمہ ہے