کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ کراچی کے لاکھوں شہری پانی کے بحران کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ شہر کے بے شمار علاقوں میں کئی دنوں سے پانی دستیاب نہیں ۔۔ ملیر ، سرجانی ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا ، شاہ فیصل کالونی ، لانڈھی اور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں پانی کا بحران ہے شہریوں کا کہنا ہے ہم ٹیکس دیتے ہیں مگر پانی نہیں ۔ دوسری طرف ٹینکر مافیا کے پاس پانی ہی پانی ہے
