مالی سال 24-2023 ، پاکستان کی برآمدات میں 10.54 فیصد اضافہ، 30 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

ملک کی تاریخ کی بُلند ترین 31 ارب 78 کروڑ ڈالر کی برآمدات مالی سال 22-2021 میں ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اس کے بعد برآمدات گر کر 27 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئی تھیں۔

ڈان کے مطابق جون میں برآمدات 7.34 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 53 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 2 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں