جیو نیوز کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں روزانہ اوسطاً 1100 مریض آتے ہیں، سیکڑوں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف 50 فیصد عملہ ہے جب کہ اسپتال میں جان بچانے والی ادویات اور دیگر دواؤں کی قلت ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ادویات کیلئے صرف 8 لاکھ 98 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، اسپتال میں ریزیڈنٹ میڈیکل افسرکی 154 آسامیاں ہیں جن میں سے 65 خالی ہیں جب کہ 200 نرسز کی آسامیوں پر صرف 93 نرسز ہیں