راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمان میں رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود بھیجا اور قرآن مجید کا حوالہ دیا

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود بھیجا

حضور ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔

اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔

بی جے پی ارکان انکی تقریر کے دوران احتجاج کرتے رہے