سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔ صوبائی حکومت شرجیل میمن نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا بھٹو شہید پر ملک توڑنے کا الزام لگانا ناقابل قبول ہے ۔ ایم کیو ایم خالد مقبول کے بیان پر معافی مانگے ۔ ایم کیوایم نفرت کی سیاست کرتی ہے ۔ کوئی بعید نہیں کہ ایم کیوایم آج بھی لندن کے اشارے پر چل رہی ہو ۔۔ اب ایم کیوایم ہڑتال کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ ایم کیوایم بلدیات کے الیکشن سے بھی آخری رات کو بھاگ گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کافی دفعہ سندھ حکومت کا حصہ رہی ، حلفیہ کہتا ہوں کبھی میٹنگ میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی بات نہیں کی ، وزارتیں اور ایڈمنسٹریٹرز مانگتے رہے ۔
Load/Hide Comments