پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی

‏پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ہفتہ کی شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لی، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوئی جو سروش نامی بزنس مین نے سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں