عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں 7،7 سال کی سزا برقرار
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 25 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا کہ دونوں کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں ۔ 3 فروری کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات ، سات سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
