کراچی کی شہری حکومت نے پانی کے استعمال کی مانیٹرنگ کے لیے میٹرز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زمین سے پانی نکالنے، استعمال اور فروخت کو شہری حکومت مانیٹر کرے گی
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کارپوریشنز، تجارتی استعمال، بوٹلنگ، پیکجنگ، تعلیمی ادارے، ہوٹل، ریسٹورینٹس، مینوفیکچرنگ، پروسسینگ، سوسائٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز پر بھی ہوگا، اس کے علاوہ رہائشی کمپلیکس، اپارٹمنٹس، فلیٹس، ہائی رائز بلڈنگس پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف انفرادی رہائشی مکانات پر زیر زمین پانی کا استعمال مفت ہوگا،
میئر کراچی نے بتایا کہ کمرشل سیکٹرکے لیے زیرزمین پانی نکالنے پرپالیسی تیارکرلی ہے اس سے سالانہ ایک ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔