کراچی میں قتل کیے جانے والے گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقاء معین کے قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھا اور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔
جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔
پولیس نے ملزم کےفرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا۔