جیو نیوز کے مطابق بجلی کے صارفین پورے مالی سال 25ء میں 1952 ارب روپے کی خطیر رقم بطور کیپیسٹی چارجز ادا کریں گے جو اگلے مالی سال کے لیے 30.88 روپے فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت خرید (پی پی پی) میں 18.39 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔
رخصت ہونے والے مالی سال کے لیے کیپسٹی چارجز ریونیو کا ہدف 1874 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا اور بجلی کی قیمت خرید میں صارفین 30 جون 2024 تک 17.02 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں۔