ماضی کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بابراعظم کو کپتانی سونپنے کے فیصلے پر سوال اٹھادیے ۔ شعیب اختر نے کہا کہ وہ کون آنسٹائن تھا جس نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی ؟ کیا بابراعظم اس کی صلاحیت رکھتے تھے ؟ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی تھی ۔
