پاک چین تعلقات اب ستاروں اور آسمان سے بلند ہوکر خلا تک پہنچ چکے ہیں ، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے ۔ تاثر دینے کی کوشش ہورہی ہے کہ خدا نخواستہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آئی ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے بعد تعلق میں مزید گہرائی آئی ہے اور پاک چین دوستی کا رشتہ نئی بلندیوں کی طرف بڑھا ہے ۔ پاک چین تعلق اب ستاروں اور آسمان سے بلند ہوکر خلا تک پہنچ چکا ہے ۔ پہلی دفعہ پاکستان اور چین اسپیس کے شعبے میں تعلقات کو آگے لے جارہے ہیں ۔ چین کے صدر نے کہا کہ ہم اسٹریٹجک تعلق کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں ۔۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ سیاست اور ریاست کے مفادات میں فرق کریں ۔ اگر آپ ریاست کے مفادات سے کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں