ورلڈ کپ میں صرف پاکستان کی بیٹنگ ناکام نہیں رہی بلکہ کپتان بابراعظم کی قوت فیصلہ پر بھی تنقید ہورہی ہے ۔ وہ ورلڈ کپ میں ایک بھی ری ویو ٹھیک نہ لے سکے ۔ اعداد و شمار کے ماہر مظہر ارشد کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کپ کے دوران 9 مرتبہ ری ویو اور تمام ناکام رہے ۔ ری ویو لینے میں وکٹ کیپر کپتان کو مشورہ دیتا ہے ۔ ری ویو کا مسلسل غلط استعمال کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ہے
