وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے خیرات سے اسکول اور اسپتال چل سکتے ہیں، ملک ٹیکس سے چلتے ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاہور کے ائیرپورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں، اگر ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا
کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہمیں ٹیکس چھوٹ کو بتدریج کم کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں، باقی سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔