عمران ریاض شاہد آفریدی آمنے سامنے

عمران ریاض شاہد آفریدی آمنے سامنے

شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کی کرکٹ کو لیکر ڈوب جائے گی، عمران ریاض

ایسے ہی گیلے تیتروں ، مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما جیل میں ، شاہد آفریدی کا جواب

شاہد آفریدی نے عمران ریاض خان کی تنقید کا جواب دے دیا۔

عمران ریاض کی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے ایک کیپشن لکھا جس میں انکا کہنا تھا ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں