پاکستان میں ذہین اور مہارت رکھنے والے لوگوں میں تیزی سے ملک چھوڑنے کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا
اقتصادی سروے 2023-24 میں حکومت نے بتایا ہے کہ 2023 میں 45,687 اعلیٰ تربیت یافتہ افراد بیرون ممالک ملازمت کے حصول کیلیے روانہ ہوئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 20,865 رہی تھی
ماہرین کے مطابق 2021 کے آخر میں شروع ہونے والے معاشی بحران کے سبب برین ڈرین میں اضافہ ہوا ہے